انڈیا دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہا ہے ، عالمی برادری بھارت کو کشمیر یوں کی نسل کشی سے روکے: پاکستان

انڈیا دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہا ہے ، عالمی برادری بھارت کو کشمیر یوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے بھارت مقبوضہ میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے ۔ بھا ر ت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے ۔پاکستان کیساتھ بھارت کی جانب سے کرکٹ نہ کھیلنے کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا دونوں ممالک کو بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے ورنہ مسائل حل نہیں ہوں گے ۔ پاکستان سعودی عرب کے بنائے گئے مسلم ممالک کے اتحاد کا حصہ ہے اور مسلمان ممالک کی افواج کے اتحاد کا مقصد انسداد دہشتگردی ہے ۔ میڈیا کو ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ایک جنازہ پر فائرنگ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا جس سے حالیہ دنوں میں کشمیری شہیدوں کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی ہے ۔ اب تک10 ہزار کشمیریوں کو گرفتار ،11 ہزار سے زائد کی پیلٹ گن سے آنکھیں زخمی کی جا چکی ہیں ۔اسوقت او آئی سی کا انسانی حقوق مشن آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کر رہا ہے جبکہ بھارت کا او آئی سی مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہ دینا قابل افسوس عمل ہے ۔ بھارت کاپہلے سے کشمیر میں موجود 10 لاکھ سے زائد فوج کے باوجود مزید 20 ہزار افواج کا اضافہ کرنا قابل مذمت ہے ۔ پاکستان بھارت کیساتھ ممبئی میں جناح ہاؤس کی ملکیت و تحفظ کا ایشواٹھاتا رہا ہے ، امید ہے بھارت اس پر عملدرآمد کرے گا۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے جسکا واضح ثبوت کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہے ، بھارت کی جانب سے مسلمانوں ، عیسائی اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے مخالف اقدامات کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے ۔ بھارت میں جو لوگ سبزی خور نہیں ان کے خلاف اقدامات کئے جا ہے ہیں اسکا بھی عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے ۔ حسین حقانی پاکستان کے سابق سفیر ہیں اور اگر وہ موجودہ سفیر بھی ہوتے تو انہیں پاکستان میں سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہو سکتا ۔جنرل (ر) راحیل شریف اب سویلین ہیں اور وزارت خارجہ کے زمرے میں نہیں آتے، وزراء پارلیمنٹ میں موقف دے چکے ہیں ،ہمارے پاس اس حوالے سے معلومات نہیں ۔ سعودی عرب کے بنائے گئے اسلامی فوجی اتحاد کے حوالے سے ابھی تک ٹرم آف ریفرنس نہیں بنا۔ پاکستان ، افغانستان میں امن کا خواں ہے اور حال ہی میں لندن میں مشیر خارجہ اور افغان قومی سلامتی کے مشیر کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے سرحد کی مینجمنٹ کو اکٹھے مستحکم اورمنیج کرنے پر اتفاق ہوا تھا اب اس ضمن میں اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ سرحد پاردہشتگردی کو روکا جا سکے ۔