آغاسراج کی ڈاکٹرعاصم سے ملاقات ،ضمانت پر مبارکباد

آغاسراج کی ڈاکٹرعاصم سے ملاقات ،ضمانت پر مبارکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے جمعرات کو جناح اسپتال میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کی اور انہیں ضمانت منظور ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ میری ڈاکٹرعاصم حسین سے پرانی وابستگی ہے ۔ان کی عدالت سے ضمانت منظور ہوگئی ہے وہ جلد اپنے گھر چلے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کو یہ توقع نہیں تھی کہ ڈاکٹرعاصم حسین چھوٹ جائیں گے ۔لیکن ہمیں جعلی مقدمات سے نمٹنا آتا ہے ۔پیپلزپارٹی کے جیالے جیلوں اور مقدمات سے ڈرتے نہیں ہیں ۔آصف علی زرداری نے خود بھی 12سال جیل کاٹی ہے ۔

Ba

مزید : کراچی صفحہ اول