شہید بھٹو کی برسی اور جلسے کے لئے تیاریاں زور شور سے جاری

شہید بھٹو کی برسی اور جلسے کے لئے تیاریاں زور شور سے جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی اور جلسے کے لئے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔اس ضمن میں جمعرات کوپاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو کی صدارت میں کراچی ڈویژن کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی۔ سنیٹرسعید غنی، مرتضی بلوچ، ساجد جوکھیو، شمیم ممتاز، سلمان عبداللہ مراد سمیت ارکان سندھ اسمبلی، ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 4 اپریل کو برسی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کراچی ڈویژن سے بڑی تعداد میں گاڑیوں کی صورت میں بڑا قافلہ گڑھی خدابخش بھٹو لانے کا فیصلہ کیاگیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ 4 اپریل کو گڑھی خدابخش بھٹو میں بڑا جلسہ ہوگا ۔جلسے سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور چاروں صوبوں سے رہنما خطاب کرینگے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے سندھ میں جلسے نہیں الوداعی پارٹیاں چل رہی ہیں ۔بڑے عوامی جلسے پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے ۔ہمارے جلسے میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول