آئی جی سندھ کی مزارات پر سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت

آئی جی سندھ کی مزارات پر سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے جمعرات کی مناسبت سے مزارات، درگاہوں، خانقاہوں اور تمام مساجد، امام بارگاہوں پر سندھ بھر میں سیکیورٹی مذید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تین گھنٹے رینڈم اسنیپ چیکنگ کی جائے۔ مزارات، درگاہوں، خانقاہوں، مساجد وامام بارگاہوں کے منتظمین کو اعتماد میں لیکر سرچنگ اور کڑی نگرانی کو رضاکاروں کے تعاون سے یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز مرکزی مزارات پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔اپنی نگرانی میں جمعرات کی شام سے ہی مزارات کے داخلی گیٹس پر شرکاء کی فزیکل سرچنگ کے اقدامات کو عملاً ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی احکامات پر انکی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ جیسے بنیادی فرائض میں کوئی بھی غفلت یا لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگی۔