آصف زرداری لاہور کا 13روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد چلے گئے

آصف زرداری لاہور کا 13روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد چلے گئے

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرنز کے صدر آصف زرداری لاہور کا 13روزہ دورہ مکمل کر کے گزشتہ روز اسلام آباد چلے گئے ۔ ان کا دورہ لاہور مکمل طور عام انتخابات کی تیاری اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تھا ۔ آصف زرداری اسلام آباد سے کراچی اور بعدازاں ذوالفقار بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے نوڈیرو جائیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اپریل کے دوسرے ہفتے دوبارہ لاہور آئیں گے جس دوران متعدد سیاسی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے ۔

زرداری/دورہ

مزید : کراچی صفحہ اول