ملاکنڈ ڈویژن کے سوئی گیس اور بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے : امیر مقام

ملاکنڈ ڈویژن کے سوئی گیس اور بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے : امیر ...

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ملاکنڈڈویژن کے سوئی گیس اوربجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں میں سرفہرست ہے،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کادوبارہ سروے کیا جائیگا جس میں ملاکنڈڈویژن کے مستحق افرادکوشامل کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈلیویزکیلئے دیگرسیکورٹی اداروں کی طرح مراعات دینے کیلئے اقدامات زیرغورہیں جسکی سمری وزارت سیفران سے وزارت خزانہ بھیج دی گئی ہے اورجلدلیویزکونویدسنادیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے درگئی ،ملاکنڈمیں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق ممبرقومی اسمبلی حاجی محمدخان،صوبائی جائنٹ سیکرٹریPML-Nگل زمان،پاکستان مسلم لیگ (ن) ملاکنڈکے صدرایصال خان ،فریداللہ چیئرمین بھی موجودتھے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ بنااقتداراورممبرقومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی اورناظم کے نہ ہوتے ہوئے بھی ملاکنڈمیں پارٹی کی ساکھ کوکامیابی سے بحال اورفعال رکھنے پرکارکنوں کی خدمات قابل ستائش ہیں،انشاء اللہ آئندہ انتخابات کے بعدبشمول خیبر پختونخواپورے ملک میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکوت ہوگی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش نہ کریں،ڈائریکٹرجنرل احتساب کمیشن کوجلدازجلدمیرٹ پرتعینات کیاجائے تاکہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائی۔انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹرجنرل احتساب کمیشن کی تعیناتی کانام لیتے ہیں عمران خان کے چہیتے رعشہ براندام ہوجاتے ہیں،صوبائی حکومت خوداپنے دعوں کی نفی کررہی ہے،ہیلی کاپٹرکو یلوکیپ ٹیکسی بنانے والے پائی پائی کاحساب دیں گے،دوسروں سے سے تلاشی کامطالبہ کرنے والے خودتلاشی دینے سے کتراتے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول