عوام کو سستی اور پاک صاف اشیا ء خودرنی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں : قلندر خان لودھی

عوام کو سستی اور پاک صاف اشیا ء خودرنی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں : قلندر خان ...

نوشہرہ(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو ملاوٹ سے پاک اور سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ملاوٹ کرنے، ذخیرہ اندوزوں اور زائد المعیاد اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی کیونکہ حکومت عوام کے جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی صورت نہیں دے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ میں نیشنل اور ملٹی نیشنل زائدالمعیاد چپس اور مشروبات تلف کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری خوراک عصمت اللہ خان گنڈاپور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاضی فرید بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے نوشہرہ میں غلہ گودام کا بھی معائنہ کیا صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ صوبہ بھر میں ملاوٹ کرنے والوں، ذخیراندوزوں اور سرکاری نرخوں سے زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف بھرپور اپریشن جاری ہے جس میں متعدد اضلاع میں فوڈ ایکٹ کے تحت جرمانے وصول کئے جاچکے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کرنے اور نمونوں کے ٹیسٹ کی واحد لیبارٹری تھی جس پر کام کا بوجھ زیادہ تھا جو محکمہ خوراک کے کام کو متاثر کررہی تھی اس لئے دوسری لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا گیا جو بہت جلد کام شروع کردے گی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول