جماعت اسلامی ضعیف العمر پنشنرز کو ہر فورم پر سپورٹ کر یگی، سینیٹر سراج الحق

جماعت اسلامی ضعیف العمر پنشنرز کو ہر فورم پر سپورٹ کر یگی، سینیٹر سراج الحق

پشاور (کرائمز رپورٹر)جماعت ان ضعیف العمر پنشنرز کو ہر فورم پر سپورٹ کرتی رہے گی ۔ان خیالات کا اظہا رامیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے آل پاکستان پی ٹی سی ایل پنشنرز ایکشن کمیٹی کے ایک وفد جس کی قیادت ایکشن کمیٹی (Central Convenor)کے مرکزی کنوینر اکرام اللہ کر رہے تھے ایک ملاقات میں کیا وفد نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر جناب سراج الحق سے المرکز جماعت اسلامی پشاور میں ملاقات کی۔ وفد میں اکرام اللہ کے علاوہ ایکشن کمیٹی کے دیگر عہددار جن میں کنوینرز صادق علی ، داور خان ، بُخاری شاہ، حاجی شیر احمد اور شیرین زمان بھی شامل تھے۔ ایکشن کمیٹی نے ضعیف العمر 45ہزار پی ٹی سی ایل پنشنرز اور پنشنرز بیواؤں کے ساتھ اتصلات کے زیر تسلط پی ٹی سی ایل کی جانب سے عرصہ سات سال سے ہونے والے ظلم کے بارے میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو تفصیل سے آگاہ کیا ، امیر جماعت اسلامی نے پی ٹی سی ایل پنشنرز کو درپیش تمام مسائل غور سے سُنے اور ایکشن کمیٹی کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی ان ضعیف العمر پنشنرز کو ہر فورم پر سپورٹ کرینگے ۔ ایکشن کمیٹی نے پی ٹی سی ایل پنشنرز کے ساتھ ہمدردی پر ایکشن کمیٹی ممبران نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

Ba

مزید : کراچی صفحہ اول