عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائی جائیگی میاں جمشید الدین

عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائی جائیگی میاں جمشید الدین

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میا ں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ ہمیں اس صوبے کے عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا ہے اور عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھس نہیں پہنچائیں گے پی ٹی آئی میں عوام کی جوق درجوق شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی واحد عوامی فلاحی سیاسی جماعت ہے سابق حکومتوں نے لوٹ مار کرپشن اور اقربا پروری کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے تھے موجودہ صوبائی حکومت نے لوٹ مار اقرباء پروری اور کرپشن کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کردئیے ہیں صوبہ خیبرپختونخوا کو مثالی صوبہ بنا کر دم لیں گے نوشہرہ میں دریائے کابل کے کنارے زمینی کٹاؤ کو بچانے کیلئے حفاظتی پشتوں پر کام تیزی سے جاری ہے مخالفین اپنی سیاست چمکانے کیلئے ان حفاظتی پشتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں یہ تمام عناصر عوام دشمن پالیسیوں پر تلے ہوئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل نوشہرہ میں پاک یونائیٹڈ ایمپلائز یونین کے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل ناظم رضا اللہ، نائب ناظم زرعالم خان، سابق تحصیل صدر فلک نواز خان، ٹی ایم پی کے صدر اختر علی شاہ، پاک یونائیٹڈ یونین کے صدر گوہر خان، جنرل سیکرٹری اختر نواز درانی، پیرامجد،ارشاد خان نے بھی خطاب کیا تقریب میں ٹی ایم اے نوشہرہ کے آڈٹ آفیسر عالمزیب خان، ایڈمن آفیسر اعجازالدین خان، تحصیل ممبر حسن خان، فواد خان، ورکس کمیٹی کے چیئرمین زاہد خٹک بھی موجود تھے میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہا کہ ہم پاک یونائیٹڈ ایمپلائز یونین کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہیں اور امیدرکھتے ہیں کہ وہ عوام کی خدمت پوری دل جمعی کے ساتھ کریں گے شہر کی خوبصورتی میں ٹی ایم اے ملازمین کا کردار اہمیت کاحامل ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت میں کرپشن کی انتہا کی گئی تھی اور 2008سے لیکر 2013تک خیبر پختونخواکی سابقہ حکومت میں وزراء اور ایم پی ایزنے اپنی کمیشن کی خاطر پورے صوبے میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا تھا وہ آج کس مُنہ سے ہماری صوبائی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے دور اقتدار میں اب تک کروڑں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں حلقہ پی کے 14میں ہر گلی اور سڑک کی تعمیر پر لاکھوں روپے کی خطیر رقم خرچ کردیا ہے لیکن بدقسمتی سے محکمہ سوئی گیس اور محکمہ ٹیلی فون والے اُسی سڑکوں میں کھدائی کر کے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کا ستیاناس کر دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے نوشہرہ اور صوبے کے دیگر علاقوں کے عوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے مفوظ بنانے کے لئے دریائے کابل پر محب بانڈہ سے لیکر خیر آباد تک دریا کے کنارے پشتے تعمیر کر کے پورے ضلع نوشہرہ کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچالیا ہے جو کہ موجودہ صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خان خٹک کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اور اس منصوبے پر اربوں خرچ کئے گئے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابقہ حکومت نے اپنے دور اقتدارکے آخری سال میں 100%فنڈز خرچ کرکے صوبائی خزانے کو خالی کردیا تھا ہماری حکومت نے صوبے کے زرائع آمدنی بڑھا کر خزانے کو بھر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پرانے کشتی پل کی جگہ نئے پل کی تعمیر عوام کا ڈیمانڈ تھا اور اس منصوبے پر 32کروڑ روپے خرچ آئے گا نئے پل کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول