پشاور شہر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،11اشتہاری 17منشیات فروش گرفتار
پشاور(کرائمز رپورٹر ) پشاور شہر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے 1اشتہاری ملزم سمیت، 17 جرائم پیشہ، منشیات فروشوں اور05غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او خان رازق محمد نور خان بمعہ دیگر پولیس نفری نے پشاور سٹی کے حدودمیں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے 01 اشتہاری مجرم سمیت 17 جرائم پیشہ،مشتبہ ، منشیات فروشوں اور05 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کوگرفتار کرکے انکے قبضے سے2عدد کلاشنکوف،3عدد پستول،ایک G3 ،ایک کالا کوف،ایک رائفل،ایک بندوق ،332 عدد کاتوس اور200 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دیئے گئے۔