شیر گڑھ ،بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی خرید وفروخت پر پابندی
شیرگڑھ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس افیسرڈاکٹر میاں سعید احمد نے ضلع مردان میں بغیر رجسٹریشن کاغذات کے موٹر سا ئیکلوں کی خرید وفروخت پر پابندی لگا دی گئی موٹر سائیکل ڈیلرز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کاغذات اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل کی فروخت نہیں کرے گا سود، انڈر پلئے کا کاروبار کرنے والے اس لعین فعل سے باز آجائے بصورت دیگر ملوث افراد کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس میں ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مردان عماد الدین، ڈی ایس پی سٹی احتراز خان، سٹاف آفیسر انعام جان خان ، ضلع مردان کے تمام موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدور اور موٹر سائیکل ڈیلرز نے شرکت کی اس مو قع پر ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تمام موٹر سائیکل ڈیلرز کومخاطب کر تے ہوئے کہا کہ کوئی بھی موٹر سائیکل ڈیلرز بغیر ایکسائز کاغذات اور ہیلمٹ کے موٹر سائیکل فروخت نہیں کریگاسود، انڈر پلئے کا کاروبار کرنے والے اس لعین فعل سے باز آجائے بصورت دیگر ملوث افراد کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا30مارچ 2017سے بغیر رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کے موٹر سا ئیکلوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے اگر کسی نے اپنی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کاغذات نہیں بنوائے ہیں تو فوری طور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر سے رجسٹریشن کاغذات بنوائیں اگر آئندہ کوئی بھی موٹر سائیکل بارگین یا ڈیلرز بغیر رجسٹریشن کے موٹر سائیکل کی خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سختی سے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی موجودہ حالات کے پیش نظر جرائم پیشہ عناصر بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں پر واردات کرتے ہیں اس سلسلے میں عوام الناس بھی پولیس کیساتھ تعاون کر کے محب وطن شہری ہونے کافریضہ ادا کریں