بٹ خیلہ ،درجنوں خاندانوں کی پی پی میں شمولیت کا اعلان

بٹ خیلہ ،درجنوں خاندانوں کی پی پی میں شمولیت کا اعلان

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بالا بٹ خیلہ میں درجنوں خاندان مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے اس سلسلے میں ایک شمولیتی جلسہ سٹی صدر بٹ خیلہ عزیز الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں کارکنوں اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر عبد الجبار ،یار زمان ،ہدایت اللہ ،جواد خان ،عابد خان وقاص ،نوید خان ،عالمگیر ،لقمام اور وسیم خان نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا تقریب سے سٹی صدر عزیز الرحمان ،مسلم خان ،محبوب خان ،رفیق خان اور آیاز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملاکنڈ میں دوبارہ ایک مضبوط قوت بن گئی ہے اور کارکنان صوبائی صدر ہمایون خان کی قیادت میں متحد ہے صوبائی صدر ہمایون خان پیلز پارٹی کو دوبارہ فعال بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں اور بہت جلد پارٹی خیبر پختونخوا اور خصو صاً ملاکنڈ میں دوبارہ فعال ہوگی اور ائند ہ انتخابات میں پیلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرکے برسراقتدار ائی گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں صوبائی صدر ہمایون خان نے علاقے میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے تھے جسکی وجہ سے علاقہ تر قی کی راہ پر گامزن ہو گئی تھی انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والے پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف پہیچنانے میں ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں گروپ بندی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کا پارٹی میں کو ئی جگہ نہیں ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر