اے این پی پختونوں کے حقوق کیلئے کوشاں ہے ،ہمایون خان

اے این پی پختونوں کے حقوق کیلئے کوشاں ہے ،ہمایون خان

بخشالی (نمائندہ پاکستان) اے این پی پختونوں کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑ رہی ہے موجودہ صوبائی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، آنے والا دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اے این پی مردان رورل کے جنرل سیکرٹری اور ڈسٹرکٹ کونسلر ہمایون خان نے بخشالی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندؤں سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ تحصیل کونسلر اعجاز احمد خان ،صدر اے این پی یو سی بخشالی واجد خٹک، یو سی گجرات کے صدر اقبال حسین بابو، رحیم خان پٹھان بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ پختونوں کو فخر افغان باچہ خان اور رہبر تحریک خان عبد الوالی خان سوچ و فکر کو مشعل راہ بناتے ہوئے متحد ہونا ہے۔ تاکہ آئندہ الیکشن میں اے این پی دوبارہ برسرِاقتدار آکر صوبے میں ترقی اور خوشخالی لائے۔ اُنہوں نے کہاکہ عوام پی ٹی آئی کی حکومت سے بیزار اور نالاں ہوچکے ہیں اور اُن کے ساتھ جتنے بھی وعدے کئے گئے ہیں ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود کوئی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر عوام کی نظریں اے این پی پر لگی ہوئی ہیں۔ اور اے این پی میں عوام کی جوک درجوک شمولیت اس بات کا مظہر ہے۔ کہ اے این پی کا گراف بڑھ رہا ہے۔ اور انشاء اللہ2018 میں سرخ جھنڈے کا راج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پختونوں کو متحد ہونا پڑے گا۔ کیونکہ پختون ہر جگہ مصائب اور مسائل کا شکار ہے۔ اور خصوصاً پنجابی سرزمین خدائی خدمت گاروں پر تنگ کر دی گئی ہے۔ اور اُن کی عزت نفس کو مجروح کرکے صوبے سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے پختونوں کو اے این پی کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ یہی پارٹی پختونوں کے مسائل اور مشکلات کا ادراک رکھتی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر