ٹانک ،تحصیل حکومت کی نااہلی ،فائر بریگیڈکی گاڑی کباڑ میں تبدیل

ٹانک ،تحصیل حکومت کی نااہلی ،فائر بریگیڈکی گاڑی کباڑ میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)تحصیل حکومت کی نااہلی اور غفلت ، لاکھوں روپے کی لاگت سے خریدی گئی فائربریگیڈ گاڑی کھٹارہ بن کررہ گئی ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل حکومت ٹانک کو دی جانے والی فائر بریگیڈ گاڑی معمولی خرابی اور نقص کے باعث ٹانچی کے مقام پر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوکررہ گئی ہے عینی شاہدین کے مطابق لاکھوں کی لاگت سے تحصیل حکومت کی خریدی گئی فائربریگیڈ بغیر نمبر پلیٹ ، پھٹے پرانے ٹائروں اوراینٹوں کے سہارے کھڑی کردی گئی جو کسی کباڑخانے میں کھڑی کھٹارہ گاڑی کا منظر پیش کررہی ہے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی کی مرمتی ، فیول ائل اورٹائروں کی مدمیں ہر ماہ باقاعدہ لاکھوں کا بل وصول کیا جاتاہے جو تحصیل حکام کے جیب کی نذر ہوجاتے ہیں دوسری جانب فائربریگیڈ کی دوسری گاڑی کو تحصیل حکومت پانی فروخت کرنے کیلئے استعمال کررہی ہے جو کہ فی ٹینکر دوہزار سے زیادہ کی رقم کے عوض ٹھیکیداروں ، بھٹہ خشت اور ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں میں پانی کی سپلائی کررہی ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان سے اصلاح احوال سمیت اندھیری نگری چوپٹ راج کا نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔