سابق ڈپٹی سپیکر اکرام اللہ شاہد کی پی پی میں شمولیت نیک شگون ہے ،اس کشمیری

سابق ڈپٹی سپیکر اکرام اللہ شاہد کی پی پی میں شمولیت نیک شگون ہے ،اس کشمیری

بخشالی (نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ضلعی نائب ناظم اسد کشمیری نے سابق ڈپٹی اسپیکر اکرام اللہ شاہد کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکرام اللہ شاہد ایک سینئر اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں انکی شمولیت سے پیپلز پارٹی نہ صرف ضلع مردان بلکہ پورے خیبر پختونخوا میں مزید مضبوط ہوگی، انکا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر سے اہم سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اس بات کو واضح ثبوت ہے کہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے اور آئندہ انتخابات میں پی پی پی ملک کے تمام صوبوں میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر