پارا چنار ،کرم ویلی ٹیچرز کا آل ٹیچرز کو تعاون کی یقین دہانی

پارا چنار ،کرم ویلی ٹیچرز کا آل ٹیچرز کو تعاون کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)کرم ویلی ٹیچر ایسوسی ایشن نے آل ٹیچرز کوارڈنیشن کونسل خیبر پختون خوا کے پیلٹ فارم پر مرکزی ، صوبائی اور آل فاٹا کے اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جاری تحریک کی بھر پور حمایت کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ فاٹا کے اساتذہ خیبر پختون خوا کے اساتذہ کے حقوق کی حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ان خیالات کا اظہار کرم ویلی ٹیچر ایسوسی ایشن کے چئیرمین گوہر علی ، نجیب حسین ، محب علی ، سلیم رضا اور دیگر اساتذہ نے تنظیم اساتذہ صوبہ خیبر پختون خوا کے صوبائی صدر خیر اللہ خواری کے ساتھ پاراچنار میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر خیر اللہ خواری کا کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہوتے اور وہ اس ملک کے نظریاتی محاذوں کے محافظ ہوتے ہیں ملکی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور اساتذہ کے دکھوں کا مداوا کئے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق مرکزی حکومت تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخوا کا حصہ بنا دے ہاوس رینٹ بلا امتیازی مقام 50 فی صد کرے تمام الاونسز جاری بنیادی تنخوا پر کرے اور ٹی اے ڈی اے میں اضافہ کرے اور تعطیلات میں سفری الاونس کی کٹوتی کا خاتمہ کرے خیبر پختون خوا کی حکومت غیر مشروط ٹائم سکیل کا اجراء کرکے تدریسی الاونس کا اجرا کرے۔ خیر اللہ خواری نے مطالبہ کیا کہ خواتین اساتذہ کیلئے محرم الاونس منظور کرے اور آل فاٹا کے محمکہ تعلیم کے ذمہ داران 30 اپریل تک سنیارٹی کے بنیاد پر اساتذہ کے پروموشن کا عمل مکمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ال فاٹا کے تمام اکاونٹ دفاتر اپ گریڈ یشن کے نتیجے میں بقایا جات کے تمام بلز بلا تاخیر کلیئر کرے درست جی پی فنڈز بیلنس شیٹ کا اجرا کرکے پنشن کے کیسیز جنگی بنیادوں پر نمٹادے۔ اس موقع پر کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر گوہر علی نے کہا کہ فاٹا کے اساتذہ خیبر پختون خوا کے اساتذہ کے شانہ بشانہ ہیں اور اساتذہ کی حقوق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔