تیمرگرہ ،تحصیل ناظم کی قیادت میں وفد کی ڈی پی او سے کامیاب مذاکرات

تیمرگرہ ،تحصیل ناظم کی قیادت میں وفد کی ڈی پی او سے کامیاب مذاکرات

تیمرگرہ ( بیو ر وررپو ر ٹ ) تحصیل نا ظم عمران الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں جر گہ کی ڈی پی او سے مذ اکرات کامیا ب ،پولیس کی جانب سے بند کئے گئے 57دکانوں کے تا لے کھول د ئیے گئے ،تاجروں میں خوشی کی لہر ۔خور شید خان پو لیس لائن بلا مبٹ میں تحصیل نا ظم بلا مبٹ عمران الدین ایڈ و کیٹ کی قیا دت میں جر گہ ممبران ممبر ڈسٹر کٹ کونسل عالمز یب ایڈو کیٹ ( تیمرگرہ سٹی ) ،سابق ایم پی اے محمد ز مین ایڈو کیٹ ، ممبر ڈسٹر کٹ کونسل شاد نواز خان ، کنوینر بلا مبٹ کونسل زین العابدین و دیگر عما ید ین ومشران علاقہ پر مشتمل جر گہ نے ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر ایس ایس پی کاشف ذو لفقار کے سا تھ ملاقات اور گزشتہ روز پولیس کی جانب سے 40برس قبل سر کای اراضی پر تعمیردکانوں کو بند کرا نے حوالے سے بحث کی گئی ،جر گہ میں اس امر پر اتقاق کیا گیا کہ مقامی تاجر برادری ،پولیس اور عوامی نمایندوں پر مشتمل نمایندہ جر گہ 14دنوں کے اندر سرکاری اراضی پرعام لوگوں کی جانب سے تعمیر کردہ دکانوں کے کرایہ ،حق ملکیت اور دیگر قانونی معاملات حوالے کو حتمی شکل دئیگا ،کامیا ب مذ اکرات کے بعد ڈی پی او کی ہدایت پر تحصیل نا ظم عمران الدین ایڈ و کیٹ کی قیا دت میں جر گہ ممبران نے تمام بند دکانوں کے تا لے کھول دئیے جس پر تاجر برادری نے خوشی کا اظہارکیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر