صوابی ،آل ٹیچرز کا 16 اپریل کو مظاہرے کا اعلان

صوابی ،آل ٹیچرز کا 16 اپریل کو مظاہرے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ)آل ٹیچرز کوارڈنیشن کونسل ضلع صوابی نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے سولہ اپریل کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا۔ جب کہ اساتذہ صوابی بیس اپریل کو تحریک اساتذہ صوبہ خیبر پختونخوا کے احتجاجی جلسے میں بھر پور شرکت کرینگے اس سلسلے میں ڈی ای او آفس شاہ منصور میں ضلعی صدر معراج محمد خان کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں وہاب منصوری ، محمد طارق خان ، عبدالطیف خان ، زر نبی خان ، ابراہیم ، اشرف علی ، امجد علی ، امام حسین ، پرویز خان ، شمس ، دلنواز ، سلیم نواز و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں سولہ اپریل کے جلسے کے لئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں بنائی گئی تمام اساتذہ نے یہ عہد کیا کہ سولہ اپریل کو ہونے والے جلسے میں بھر پور احتجاج کیا جائیگا یہ جلسہ تحریک اساتذہ کی بقاء کا جنگ ہے لہٰذا تحریک میں صف اول کا کر دار ادا کیا جائیگا#