کوہاٹ ،ٹی ایم اے ایمپلائز کا تنخواہوں کی بندش کیخلاف مظاہرہ

کوہاٹ ،ٹی ایم اے ایمپلائز کا تنخواہوں کی بندش کیخلاف مظاہرہ

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کی دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ‘ دفاتر کو تالے لگا دیئے گئے تنخواہوں کی ادائیگی تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان‘ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے محمد سہیل اور جنرل سیکرٹری کے زیر قیادت ملازمین نے دو مال سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تحصیل ناظم ملک تیمور خان اور ٹی ایم او کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کے دفاتر کو تالے لگا دیئے مظاہرین کو موقف تھا کہ دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں دکانداروں نے مزید قرض دینے سے انکار کر دیا ہے بچوں کی سکول فیسوں کی ادائیگی ایک الگ سوال ہے جبکہ ٹی ایم اے حکام اور تحصیل ناظم ملازمین کی مشکلات کو نظر انداز کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی یقینی نہیں بنائی جاتی ہڑتال جاری رہے گا اور سرکاری امور کی انجام دہی رکی رہے گی بعد ازاں ایمپلائز صدر پیر تیمور شاہ‘ جنرل سیکرٹری محمد وقاص‘ فرزند علی کیانی اور دیگر پر وفد نے ڈپٹی کمشنر اکمل خٹک سے ملاقات کی اور ملازمین کی مشکلات سے انہیں آگاہ کیا جنہوں نے ٹی ایم اے اہلکاروں کے تنخواہوں کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی تاہم ایمپلائز کی ہڑتال کا فیصلہ برقرار ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر