بٹ خیلہ ،ملاکنڈ کے تمام سرکاری سکولوں میں آج نتائج کا اعلان ہوگا
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)) آج 31 مارچ ہے اور مالاکنڈ کے تمام سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ کوئی ہنسے گا اور اگلے کلاسوں کے لئے نئے یونیفارم اور سکول بیگز کے ساتھ ساتھ نوٹ بکس کا بندبست کریں گے تو کوئی سال بھر یونہی بے کار گزارنے والے اپنے کئے پر پچھتائیں گے ۔ لیکن اب کیا ہوت پچھتاوے جب چڑیا چُک گئیں کھیت کے مصداق گیا وقت پھر ہاتھ نہیں آئے گا۔ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 8 اپریل سے دوباہ تعلیمی ادارے کھل جائیں گے اور نئی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے اس بار کتابوں کے ساتھ ساتھ سکول بیگز بھی مفت دئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پورے مالاکنڈ میں آج 31 مارچ کو تما سرکاری پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں میں پہلی جماعت سے لیکر آٹھویں تک نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔