نوشہرہ کابل ریور، لکڑی گودام میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی

نوشہرہ کابل ریور، لکڑی گودام میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ کابل ریور، لکڑی گودام میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی آگ نے آناً فاناً پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے کر گودام میں پڑی ہوئی لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی اور مشینری جل کر خاکستر ہوگئی ٹی ایم اے نوشہرہ اور فائر بریگیڈ عملے نے بروقت پہنچ کر دیگر گھروں اور دکانوں کو جلنے سے بچالیا اس سلسلے میں نوشہرہ کلاں کے علاقہ کابل ریور کے رہائشی طارق ولد عاشق حسین نے بتایا کہ مجھے جمعرات کے روز علی الصبح عثمان شاہ مارکیٹ واقع کابل ریور کے چوکیدار نے اطلاع دی کہ تمہارے لکڑیوں کے گودام میں آگ لگی ہے میں اسی اطلاع پر گودام پہنچا تو گودام میں پڑی ہوئی دس لاکھ روپے مالیت کی لکڑی اور مشینری جل کر خاکستر ہوگئی تھی واضح رہے کہ ٹی ایم اے نوشہرہ کی فائربریگیڈ عملے نے بروقت پہنچ کر قریبی دکانوں کو جلنے سے بچالیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر