محکمہ صحت کے ملازم کو ضلعی صدر مقرر کرکے پی پی کا جنازہ نکال دیا گیا

محکمہ صحت کے ملازم کو ضلعی صدر مقرر کرکے پی پی کا جنازہ نکال دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے محکمہ ہیلتھ کے کلرک سردار ہدایت اللہ کو ضلعی صدر منتخب کر کے ٹانک سے سیاست کا جنازہ نکال دیاسرکاری ملازمین پر مشتمل پاکستان پیپلز پارٹی کی تشکیل کردہ کابینہ کہاں کی سیاست اور جمہوریت ہے پارٹی میں الیکشن کے بجائے فیصل کریم کنڈی نے سلیکشن کر کے پارٹی منشور کے خلاف ورزی کی ان خیالات کا اظہار پی پی پی رہنما شاہد خان ،فرید راکٹ اور پیر خالد ایڈوکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہناتھا کہ پی پی پی کے صوبائی سیکر ٹریٹ سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق محکمہ صحت کے کلرک ہدایت گنڈہ پور کو صدر جبکہ محکمہ صحت کے کلاس فور ہیبت راہی کو ضلعی انفارمیشن سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے جو کہ پارٹی منشور کے خلاف ہے اگر پیپلزپارٹی میں فیصل کریم کے خودساختہ فیصلے مسلط کیا جانے لگے تو کے پی کے میں رہی سہی پیپلز پارٹی بھی ختم ہو جائے گی سرکاری ملازمین کاسیاست میں حصہ لینا غیر قانونی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے تو ضلعی کابینہ سرکاری ملازمین سے بھر دی اگر فیصل کریم کے خودساختہ فیصلہ تبدیل نہ کیا گیا تو بلاول ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔