شانگلہ میں پی پی پی کو شدید دھچکا ،اہم شخصیات کیو ڈبلیو پی میں شامل

شانگلہ میں پی پی پی کو شدید دھچکا ،اہم شخصیات کیو ڈبلیو پی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹر کٹ رپورٹر)شا نگلہ اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی سے بغاوت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ ،آفتاب آحمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں قومی وطن پارٹی کیلے ہر قسم قربانی دینے کا عہد۔ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین متوکل خان ایڈووکیٹ کی اعزاز میں باسی یونین کونس الپوری میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جسمیں پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤوں عقل زرین، صابررحمان، فضل رحمان خان، ساہد خان، عزیزاللہ،محمد رحمن ، واحد خان، اور سعید الرحمان نے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین متوکل خان ایڈووکیٹ ، حاجی زمین گل، سہراب خان،فضل ہادی، محمد سلیم، انورعلی غوربندی، ڈاکٹر الیاس خان اومحمد آمین نے کہا کہ ہر روز سینکڑوں افراد کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت افتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت پر عوام کی اعتماد کا اظہارہے اورقومی وطن پارٹی پختونوں کی حقیقی نمائیندہ جماعت ہے انہوں نے کہا کہ شانگلہ کی تعمیر وترقی آفتاب آحمد خان شیرپاؤ کی مرہون منت ہے لیکن دیگر نام نہاد نمائیندوں نے شانگلہ کی تعمیر و ترقی پرکوئی توجہ نہیں دی ہے اورشانگلہ سے نام نہادمنتخب نمائندیں شانگلہ کی پسماندگی کے ذمہ داران ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ظلم اورستم کا سلسلہ کا بند نہ کیا گیا تو ان کی خطرناک نتائج برامد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ائندہ انتخابات میں شانگلہ کے عوام کو قومی وطن پارٹی کے امیدواران کامیاب کرکے مفاد پرستی کی سیاست کو ہمیشہ کیلے دفن کرنا ہوگا۔