انڈر23 گیمز ،بونیر ہاکی ایسوسی ایشن نے سونے کا تمغہ جیت لیا

انڈر23 گیمز ،بونیر ہاکی ایسوسی ایشن نے سونے کا تمغہ جیت لیا

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )انصاف سپورٹس پروگرام کے تحت انڈر 23 گیمز میں بونیر ہاکی ایسوسی ایشن نے سوات ہاکی ٹیم کو شکست دیکر گولڈ مڈل حاصل کی جبکہ کبڈی میچ میں بونیر نے سوات کو شکست دیکر گولڈ مڈل جیت لی ۔دیگر گیمز میں بونیر نے ملاکنڈ ڈویژن میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔پہلی پوزیشن ہولڈر ز کو گولڈ مڈل کے ساتھ ساتھ بیس ہزار روپے جبکہ سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو سلور مڈل کے ساتھ ساتھ پندرہ ہزار روپے انعام دیا جائے گا ۔سپورٹس افیسر بونیر سلیمان خان نے بہترین کارکردگی پر ہاکی ٹیم اور کبڈی ٹیم کے کھلاڑیو ں کو مبارکباد دی ۔سپورٹس اافیسر بونیر سلیمان خان نے ہمارے نمائندہ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بونیر سے جانے والی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاکی ٹیم نے سوات کی ٹیم کو شکست دیگر گولڈ مڈل ،کبڈی کی ٹیم نے بھی سوات کی ٹیم کو شکست دیکر گولڈ مڈل جبکہ دیگر گیمز میں بونیر کی ٹیموں نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،انہوں نے کہا کہ گولڈ مڈل جیتنے والے ٹیموں کو بیس ہزار روپے جبکہ سلور مڈل جیتنے والی ٹیموں کو پندرہ ہزار روپے انعام دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ انڈر 23 گیمز میں بونیر کے تمام ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کرکے ثابت کردیا کہ ان میں ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں ہے ۔سپورٹس افیسر سلیمان خان نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے ساتھ اضلاع میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنا بونیر کے لئے اعزاز کی بات ہے ،ادھر بونیر ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی زاہد علی نے بہترین کارکردگی دکھانے پر بونیر کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر سلیمان خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی سپورٹس کے ساتھ لگاؤ کی وجہ سے بونیر نے ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انشاء اللہ بونیر کے نوجوان کھلاڑی بونیر کا نام صوبائی سطح پر بھی روشن کرے گی ۔مقابلے جیتنے کے بعد بونیر کا دستہ سپورٹس افیسر کی سربراہی میں سوات سے بونیر روانہ ہوا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر