خیبر ایجنسی میں مچنی چیک پوسٹ پر پولیٹیکل محررز برا جمان

خیبر ایجنسی میں مچنی چیک پوسٹ پر پولیٹیکل محررز برا جمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ)میچنی چیک پوسٹ پر عرصہ دراز سے چند پولیٹیکل محررز مسلط ہیں ، کئی سالوں سے قابض میچنی چیک پوسٹ کے بااثر محرروں نے دیگر کو مایوس کر دیا ہے ، پولیٹیکل محرروں نے منشی رکھے ہیں، ہر نئے آنے والے محرر کو دنوں میں فارغ کر دیا جاتا ہے ، پی اے خیبر ان قابضین سے اپنے علاقے باڑہ کے عوام کی خدمت لیں۔ لنڈیکوتل عمائدین ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لنڈی کوتل کی منافع بخش میچنی چیک پوسٹ پر عرصہ دراز سے تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے بااثر پولیٹیکل محررز مسلط ہیں اور کئی سال گزرنے کے باؤجود بھی ان کو اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے تبدیل کرنا محال ہو گیا ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان پولیٹیکل محرروں کے تسلط کی وجہ سے خیبر ایجنسی کے دیگر علاقوں میں سالہا سال خدمات انجام دینے والے پولیٹیکل محررز جب میرٹ پر تبدیل کر کے میچنی پوسٹ پر تعینات کر دےئے جاتے ہیں توچند ہفتے گزرنے کے بعد ان نئے آنے والوں کو یہاں سے تبدیل کر دیا جاتا ہے اور اس طرح وہ مایوسی کے عالم میں دور دراز کے علاقوں میں عوامی خدمات انجام دیتے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے بھی پولیٹیکل انتظامیہ نے میچنی پوسٹ پر مسلط ان پولیٹیکل محرروں کو تنبیہ کر دی تھی کہ وہ اعلیٰ حکام سے سفارشات لا لا کر مقامی آفسران کو اپنے تبادلے منسوخ کر نے کے لئے مجبور نہ کریں لیکن اس کے باؤجود بھی ان کو ہٹانا مشکل ہو گیا ہے تاکہ دیگر محرروں کو بھی یہاں کام کرنے کا موقع مل سکے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چونکہ میچنی چیک پوسٹ ایک چھوٹی سی چیک پوسٹ ہے جہاں ایک محرر بھی احسن طریقے سے سرکاری امور نمٹا سکتا ہے اس لئے یہاں دو اور تین پولیٹیکل محرروں کو رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ میچنی پوسٹ پر کام کرنے والے محرروں نے اپنے لئے پرائیویٹ منشی رکھے ہیں جو ان کے لئے حساب کتاب رکھتے ہیں اور خود کوئی کام نہیں کرتے ہیں حالانکہ اس سے پہلے کئی مرتبہ سابق پولیٹیکل ایجنٹوں نے غیر مقامی افراد کو لنڈی کوتل سے بے دخل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر عمل درآمد نہ ہو سکا لنڈی کوتل تحصیل ، باڑہ ،تیراہ اور خیبر ہاؤس پشاور میں خدمات انجام دینے سے پولیٹیکل محررز دور بھاگھتے ہیں تاکہ ان کے اوپر عوامی خدمت کا بوجھ نہ ہو اور ایسے مقامات پر وہ ڈیوٹی کر سکے جہاں وہ لاکھوں اور کروڑوں روپے کما سکے جس سے سفارش اور اپروچ نہ رکھنے والوں کی سخت حق تلفی ہو رہی ہے ذرائع نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پولیٹیکل ایجنٹ خیبرایک متحرک، فعال اور میرٹ کی پالیسی اپنانے والے آفیسر ہیں اس لئے ان سے یہی امید رکھی جاتی ہے کہ وہ ان قابضین کو بے دخل کر کے ان کو عوام خدمت کے مقامات پر تعینات کریں تاکہ دیگر منتظر افراد کو یہاں آنے کا موقع مل سکے ۔