ٹریفک انسپکٹر ایبٹ آباد نے حویلیاں شہر کو لاوارث کردیا

ٹریفک انسپکٹر ایبٹ آباد نے حویلیاں شہر کو لاوارث کردیا

حویلیاں( نامہ نگار) ٹریفک انسپکٹر ایبٹ آباد نے حویلیاں شہر کو لاوارث کر دیا ٹریفک اہلکاروں کی عدم تعیناتی سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ٹریفک انچارج کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہر سے ٹریفک مسائل تو دو ر ہونا دو ر کی بات البتہ اہلکار غائب کر دئے گئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے ٹریفک انسپکٹر ایبٹ آباد کی عدم دلچسپی سے حویلیاں شہر میں ٹریفک مسائل بڑھنے لگے ہیں شہر بھر میں ڈرائیوروں اور سواریوں کے جھگڑے معمول بن چکے ہیں خصوصا میں بازار کے بعض مقامات جس میں امیر معاویہ چوک سے دال والا ہوٹل ،اڈہ بٹالہ ،اڈہ رجوعیہ ،لنڈہ بازار ریلوے اسٹیشن حدود ایسے مقامات ہیں جہاں ہر وقت ٹریفک جام معمول بن چکی ہے اور لڑائی جھگڑے معمولی بات بن گئے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ ٹریفک انسپکٹر ایبٹ آباد اور نئے تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پچھلے دنوں پورے ضلع کے اندر ٹریفک مسائل کو اولین ترجیع پر حل کرنے کے دعوے ضرور کئے تھے جنھیں شاہد پورا کرنے کوئی اور ہی آئے گا لوگوں کا کہنا ہے کہ حویلیاں شہر سے ٹریفک مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو اہلکاروں کو تعینات کرکے اپنی فرض شناسی ثابت کرنی ہو گی

مزید : پشاورصفحہ آخر