کوہاٹ ،چورگھرسے نقدی اورموبائل اورمین بازارسے موٹر سائیکل لے گئے
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ میں چوروں نے ایک گھر سے نقدی اور موبائل جبکہ مین بازار سے ایک موٹر سائیکل کو چوری کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر میں آصف مسیح ولد جیون مسیح سکنہ محمد نگر نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے گھر میں سوئے ہو ئے تھے کہ اس دوران چار نامعلوم چور گھر میں داخل ہو ئے اور گھر سے 6ہزار روپے نقد اور مو بائل مالیت دس ہزار روپے بنتی ہے چوری کر کے لے گئے پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی ہے۔جبکہ پولیس تھانہ سٹی میں اسد تیمور ولد تیمور خان سکنہ میاں خیل نے رپورٹ درج کراتے ہو ئے بتایا کہ میں اپنے موٹر سائیل نمبرIDL-5152پر میں بازار آکر موٹر سائیکل کو یوسف واچ میکر دکان کے سامنے کھڑا کیااور سامان خریدنے مارکیٹ گیا جب میں واپس آیا تو میرا موٹر سائیکل مالیت چالیس ہزار روپے ہے غائب تھا جو نامعلوم چور نے لے اُڑا ہے پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرلیا۔