صوابی ،6 اپریل کو پنشنرز کے مظاہرے میں شرکت کی جائیگی ،وارث خان

صوابی ،6 اپریل کو پنشنرز کے مظاہرے میں شرکت کی جائیگی ،وارث خان

صوابی( بیورورپورٹ) آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام چھ اپریل کو پشاور پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاج میں بھر پور شرکت کرینگے ان خیالات کااظہار ضلعی صدر وارث خان ، ریٹائرڈ اے ڈی او نے ریٹائرڈ ٹیچر کی صدارت میں اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پنشنرز وقتاً فوقتاً حکومت کو اپنے مسائل پیش کر تے ہیں لیکن ہماری فر یاد پر کوئی کان نہیں دھرتا انہوں نے کہا کہ آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن نے صوبائی و وفاقی حکومتوں کے سامنے جو دس مطالبات رکھے ہیں ان کے حل پر سنجیدگی سے غور کیا جائے ۔ اور ان مطالبات کو تسلیم کر کے پنشنرز کی بے چینی دور کی جائے نیز گروپ انشورنس کے سلسلے میں عدالت عالیہ کے فیصلے پر عمل در آمد کیا جائے اور سپریم کورٹ میں صوبائی حکومت نے جو اپیل دائر کی ہے وہ واپس لیا جائے پنشنرز کو گروپ انشورنس کے رقم کی ادائیگی یقینی بنائی جائے#

مزید : پشاورصفحہ آخر