ریٹائر ہونے والے سینئر کلینکل ٹیکنیشن کے اعزاز میں تقریب

ریٹائر ہونے والے سینئر کلینکل ٹیکنیشن کے اعزاز میں تقریب

ٹانک(نمائندہ خصوصی) پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م ریٹائر ہونے والے سینئر کلینکل ٹیکنیشن کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام، میڈیکل سپرنٹنڈینٹ سمیت محکمہِ صحت کے ملازمین کی کثیر تعدا دمیں شرکت۔ تفصیلا ت کے مطابق جمعرا ت کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں 37 سالہ سروس مکمل کرنے والے سینئر کلینیکل ٹیکنیشن حاجی مصباح الدین کے اعزاز میں ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کے دوران ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرخیر محمد برکی، پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محبت خان ، محمد شفیق ، نبی بخش ودیگر نے حاجی مصباح الدین کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں دورانِ سروس پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور اخلاق کو مثالی قرار دیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر خیر محمد برکی اور پیرامیڈیکس سٹاف کی جانب سے حاجی مصباح الدین کو اعزازی شیلڈ اور نیک خواہشات پیش کی گئیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر