ٹانک ،ضلع کونسل کی تین یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

ٹانک ،ضلع کونسل کی تین یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

ٹانک(نمائندہ خصوصی) پراجیکٹ ڈائریکٹر کے پی- ایس اے ڈی پی غلام حبیب مروت نے ضلع کی تین یونین کونسلز میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتا ح کر دیا۔ جنوبی اضلاع کی ترقی کے لئے جاری حکومت خیبر پختونخواہ کے ترقیا تی پراجیکٹ خیبر پختونخواہ سدرن ایر یا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (کے پی - ایس اے ڈی پی) کے زیر اہتمام یونین کونسل شاہ عالم، جٹاتر اور رنوال میں دو کروڑ سے زائد کی خطیر رقم کی منظوری پر چار ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ۔ ان منصوبوں میں گاوٗں کوٹ پٹھان، رنوال اور گرہ حیات کی گلیوں اور نکا سی آب کے نالوں کی پختگی شامل ہیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے پی- ایس اے ڈی پی غلا م حبیب مروت نے منظورہ کردہ ترقیاتی منصوبوں پر کا م کے آغاز کے لئے متعلقہ تنظیمات کو ورک آرڈر دیئے ۔ اس موقع پر دیہی تنظیمات اور علاقہ مشران نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر عملہ کا پرتپا ک استقبا ل کیا اور اپنے دیرینہ مسائل کے حل پر انکا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب کے دوران پی ڈی غلام حبیب مروت اور ڈسٹرکٹ آفیسر شفیق الاسلام خٹک کا کہنا تھا کہ کے پی - ایس اے ڈی پی کا مقصد دور دراز اور محروم علاقوں تک پہنچ کر ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کے حل کے ذریعے غریب اور غریب تر لوگوں کا معیا ر زندگی بہتر کرنا ہے۔دیہی تنظیمات اپنے علاقے کی ترقی میں کلید ی کردار کی حامل ہیں اور عوام اور حکومت کی مشترکہ کوششوں سے ہی علاقے کی ترقی ممکن ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع میں کے پی-ایس اے ڈی پی کی معاونت سے 79 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں جن میں سولر ٹیوب ویلوں کی تنصیب، گلیوں کی پختگی، رابطہ سٹرکوں کی تعمیر، پانی کے تا لاب اور خواتین کے دستکا ری سنٹرز شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر