افغانستان کا امریکہ سے مزید 200ہیلی کاپٹر،لڑاکا طیارے حاصل کرنیکا فیصلہ

افغانستان کا امریکہ سے مزید 200ہیلی کاپٹر،لڑاکا طیارے حاصل کرنیکا فیصلہ

کابل (اے این این) افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان دعوت وزیری نے بتایا ہے ملک کی سلامتی افواج کی استعداد بڑھانے کیلئے چار سالہ حکمت عملی کے تحت افغانستان200ہیلی کاپٹر اور دیگر طیارے حاصل کرے گا، جس کا مقصد طالبان کی سرکشی کو شکست دینا ہے ۔ آئندہ چند ہفتوں کے دوران اعلی سطحی امریکی وفد کی کابل میں آمد کے دوران اِس ایجنڈے پر گفتگو متوقع ہے جبکہ افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمرنے گزشتہ روز امریکی ہم منصب ایچ آر مک ماسٹر کیساتھ وڈیو کانفرنس کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سلامتی کے امور میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔امریکہ میں انتظامیہ کی تبدیلی کے بعد اعلی سطحی امریکی وفد کا یہ افغانستان کا پہلا دورہ ہے، جس میں افغان امریکہ تعلقات ،روس ایران اور پاکستان کے افغانستان میں ملوث ہونے کے معاملہ پر گفت و شنید ہوگی۔واضح رہے کہ امریکہ افغانستان میں روسی مداخلت کوانتہائی گنجلک جبکہ ایران پر مغربی افغانستان میں طالبان کی براہِ راست مدد کرنے کے الزامات عائد کرتا رہا ہے۔وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق، فضائی فوج کی نفری میں اضافہ، جس میں نہ صرف طیاروں کی تعداد میں اضافہ شامل ہوگا، بلکہ ریڈار نظام اور دیگر حصوں میں اضافہ لانے کا عمل 2020 تک مکمل ہوگا۔توقع ہے نیٹو اور یورپی یونین کے وفود بھی آئندہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان کا دورہ کریں گے۔

افغانستان فیصلہ

مزید : پشاورصفحہ آخر