ملاکنڈ کے مختلف کیڈر استانیوں کی آخری میرٹ لسٹ آویزاں

ملاکنڈ کے مختلف کیڈر استانیوں کی آخری میرٹ لسٹ آویزاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر( خواتین) مالاکنڈ نے مختلف کیڈر استانیوں کی آخری میرٹ لیسٹ دفتر ہٰذا میں آویزاں کردی۔ میرٹ لسٹ کو چیک کرنے اور اپیل و اعتراضات کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت دیدی گئی۔ ایک ہفتہ بعد تقریری کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر ( زنانہ) دلشاد بیگم نے NTS میں PST,TT,AT, QARI,CT,DM وغیرہ پوسٹوں کے لئے کوالیفائی کرنے والی خواتین اساتذہ کی فائنل میرٹ لسٹ اپنی دفتر میں لگادی ہیں۔ اور متعلقہ اُمیدواروں سے ایک ہفتہ کے اندر اندر اعتراضات اور اپیلیں جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اور کہا ہے کہ اس کے بعد وہ تقرر ی کے احکامات جاری کریں گے اور کسی کو اعتراض اور اپیل کا حق حاصل نہیں ہوگا۔