حاجی احمد قصاب دار فانی سے کوچ کر گئے

حاجی احمد قصاب دار فانی سے کوچ کر گئے

حویلیاں(نامہ نگار)حویلیاں کی نامور سیاسی اور سماجی شخصیت حاجی احمد قصاب دار فانی سے کوچ کر گئے ۔حویلیاں کے لیے موصوف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق حویلیاں کی مشہور سماجی و سیاسی شخصیت حاجی احمد قصاب دار فانی سے کوچ کر گئے ۔موصوف ناظم وی سی حویلیاں اربن سہراب احمد کے والد تھے ۔مرحوم نے حویلیاں کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،مرحوم احمد قصاب حویلیاں کی نامور شخصیات میں شمار کیے جاتے تھے ۔ان کی وفات ایک بہت بڑا خلا بن گیا ہے جسکا پورا ہونا بہت مشکل ہے ۔موصوف کی خدمات کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ۔ان کی وفات پر پورا حویلیاں شہر سوگ میں ڈوبا ہوا نظر آیا ۔مرحوم انتہائی ملنسار اور مہمان نوازی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے ۔ان کی نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی اس کے علاوہ تمام سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔حویلیاں کی تاریخ میں ان کا جنازہ ایک بہت بڑا جنازہ تھا

مزید : پشاورصفحہ آخر