مستحکم پاکستان پڑوس اور مستحکم پڑوسی پاکستان کیلئے ضروری ہیں :فضل الرحمن

مستحکم پاکستان پڑوس اور مستحکم پڑوسی پاکستان کیلئے ضروری ہیں :فضل الرحمن

اسلام آباد(این این آئی )جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایک مستحکم پاکستان پڑوس اور مستحکم پڑوسی پاکستان کیلئے ضروری ہے ٗجے یو آئی کے 100سال پورے ہونے پر عالمی اجتماع منعقد کرنا تاریخی اعتبار سے اہم ہے ٗ7 ٗ8 اور 9 اپریل کو منعقد ہونے والے اجتماع میں سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور اور امام کعبہ سمیت مختلف ممالک کے وفود بھی شریک ہوں گے ٗ جنگوں اور ملکوں پر عسکری قبضے کرکے کالونیاں بنانے کا دور گزر چکا ہے ٗاب دنیا میں سیاسی ادارے وجود میں آچکے ہیں ٗ دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو پھر ہمیں اپنی تاریخ کے مثبت پہلوں کو اجاگر کرنا ہوگا جبکہ اقلیتی برادری کے مذہبی وسیاسی رہنماؤں میں جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کابھی اعلان کیا۔ جمعیت علماء اسلام (ف )کے سربراہ نے میڈیاکے نمائندوں،اینکرپرسن ،کالم نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ جے یو آئی ف ایک ترقی پسند جماعت ہے جو پیچھے دیکھنے کے بجائے مستقبل کا وژن رکھتی ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی کے سو سال پورے ہونے پر اضاخیل نوشہرہ میں صد سالہ اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اجتماع میں شرکت کیلئے وزیراعظم، قائد حزب اختلاف، سپیکر و چیئرمین، تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکی ترجیح ماحول اور تاریخ کے مثبت پہلوں کو اجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 7 ،8 اور 9 اپریل کو منعقد ہونے والے اجتماع میں سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور اور امام کعبہ بھی شریک ہوں گے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنگوں اور ملکوں پر عسکری قبضے کرکے کالونیاں بنانے کا دور گزر چکا ہے ۔اب دنیا میں سیاسی ادارے وجود میں آچکے ہیں ۔ لیکن آج بھی ملکوں میں مداخلت کا عمل دخل جاری ہے ۔ اس موقع پر پطرس سلامت, پاسٹر ناصر خان, شوکت اقبال, اسحاق ڈی سردار, پاسٹر ایمونیل اقبال مشن چرچ, پاسٹر امانت مسیح, پاسٹر عاشر سلامت, پاسٹر آصف شالوم،ہندو برادری کے پنڈت چنا لعل نے بھی جے یوآئی میں شمولیت کا اعلان کیا مولانافضل الرحمن نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والوں کوخوش آمدیدکہا اورکہاکہ جمعیت علماء اسلام کے دروازے تمام طبقات کے لیے کھلے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر