عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات ہیں،راجہ طالب مہدی

عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات ہیں،راجہ طالب مہدی

جہلم (بیورو رپورٹ)عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات کا حصہ ہے جبکہ ہم قائد پاکستان اور خادم اعلیٰ پنجاب کے مشن پر چل کر ان کے عزم کو پورا کرتے رہے گئے،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی راہنماء نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان نے پی پی 26اور این اے63کے ووٹروں کے وفود سے ان کے مسائل سننے کے بعد کیا اس موقع پر راجہ رابیل خالد ،راجہ ظفر اقبال،راجہ عظمت سلطان،راجہ نبیل خالد،راجہ اسد نواز،راجہ حسن نواز،راجہ قمر اقبال چند ا کے علاوہ سینکڑوں افراد کی موجودگی میں نالہ گھان پر پل کی تعمیر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب نے ہمارے بابا مرحوم نوابزادہ اقبال مہدی خان سے مشاورت کے بعد تحصیل پنڈ دادنخان کو ضلع سے ملانے کے لئے 36کروڑ روپے کا فنڈ اس پل کی تعمیر کے لئے جاری کیا تھا جس پر پل کی تعمیر کا کا جاری ہے جبکہ اسی سال اس پل کا افتتاح خادم اعلی ٰ پنجاب اپنے دست سے کر کے ضلع جہلم کی عوام کو تحفہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پولیس کلچر کو ختم کر کے شرافت کی سیاست کو فروغ دیاجس پر کسی سرکاری محکمہ میں کوئی غلط کا م ہو نا ممکن نہیں ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر