اولیاء اللہ کے آستانے رشدوہدایت کے سرچشمہ ہیں،عبدالغفار شاہ

اولیاء اللہ کے آستانے رشدوہدایت کے سرچشمہ ہیں،عبدالغفار شاہ

جہلم (بیورو رپورٹ) اولیاء اللہ کے آستانے رشدو ہدایت کے سر چشمے اور امن کے گہوارے ہیں جنہوں نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ ہدایت دکھا کر حلقہ بگوش اسلام کیا یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کے آستانوں سے متوسط لوگ راہ ہدایت پا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مبلغ پیر سید عبد الغفار شاہ ہاشمی نے سالانہ عرس مبارک پیر بھچر شریف کی افتتاحی تقریب میں خطبہ صدارتی میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کا فیضان ہے کہ آج ہر سو اسلام کا بول بالا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اولیاء کے فیضان کو اپنی عملی زندگیوں کا حصہ بنائیں ۔ عرس کی تقریب میں مفتی صاحبزادہ سید وقاص شاہ ہاشمی ، علامہ فضل الحق سمیت جید علماء کرام نے بھی خطاب کیا اور اولیاء کی تعلیمات کو روشناش کرایا دو روزہ تقریب میں ملک بھر سے مریدین و عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اختتامی نشست پر پیر صاحب آف بھچر شریف پیر عبد الغفار شاہ ہاشمی نے ملک و ملت کی سربلندی اور استحکام کے لیے دعا کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر