جہلم،گرمیوں کاآغاز،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ،عوام کاجینا محال

جہلم،گرمیوں کاآغاز،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ،عوام کاجینا محال

جہلم (بیورو رپورٹ) گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دی گھریلو خواتین ، نمازی و دیگر مکتبہ فکر کو واپڈا نے اذیت ناک صورت حال میں دم لینے پر مجبور کر دیا بار بار بجلی کی آنکھ مچولی سے کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے جبکہ واپڈا احکام کی جانب سے شہری علاقوں میں چھ گھنٹے جبکہ مضافاتی علاقوں میں آٹھ گھنٹوں کا شیڈول دیا گیا ہے اس کے برعکس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تجاوز کر گیا ہے واپڈا احکام کی چشم پوشی اور غفلت کے باعث اکثر علاقوں میں بجلی نہ ہونے کے سبب پانی بھی نا پید ہو گیا شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر واپڈا حکام نے بجلی کی آنکھ مچولی بند نہ کی تو مجبورً انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے شہر کی مین شاہراؤں کو بند کر کے بھرپور احتجاج کیا جائے گا پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری واپڈا احکام پر عائد ہو گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر