حکومتی پالیسیوں سے عوام پر عرصہ حیات تنگ ہوگیا،چوہدری عظیم

حکومتی پالیسیوں سے عوام پر عرصہ حیات تنگ ہوگیا،چوہدری عظیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرخان (تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف گوجرخان کے سینئر رہنمااور تحصیل صدر چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے مہنگائی کے طوفان سے عوام کی قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے جو حکومت ٹماٹر کے ریٹ کو کنٹرول نہیں کر سکتی وہ ملک کو کس طرح چلائے گی نااہل حکمرانوں نے ملک وقوم کو مہنگائی اور مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے حکمران عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے صرف اور صرف اپنے مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ان گنت مسائل مسلم لیگ کی حکومت کی نااہلی کی واضع دلیل ہے حکومت عوامی مسائل میں اضافے کا باعث بن چکی ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام کا جینا محال ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ تمام دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے بڑھتے ہوئے مسائل حکومت کی ناکامی کی واضح دلیل ہے حکمرانوں نے تمام تر توجہ اپنے مفادات پر مرکوز کر رکھی ہے کرپٹ حکومت اب زیادہ دیر نہیں چل سکتی عوام حکمرانوں کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں