حسن ابدال پریس کلب کے الیکشن مکمل،چوہدری وقار صدرمنتخب

حسن ابدال پریس کلب کے الیکشن مکمل،چوہدری وقار صدرمنتخب

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)پریس کلب تحصیل حسن ابدال کے انتخابات میں دوسرا مرحلہ مکمل! صدر چوہدری وقار علی جبکہ جنرل سیکرٹری سید ہاشم علی علوی منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب تحصیل حسن ابدال کے سالانہ انتخابات کا عمل گذشتہ روز مکمل ہو گیا۔چیئرمین پریس کلب حاجی رفیق قادری کی جانب سے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق آئندہ سال کے لیے صدر چوہدری وقار علی۔سئنیر نائب صدر چوہدری ثروت اقبال۔نائب صدر اول راجہ عامر علی۔نائب صدر دوئم قاری اورنگزیب قادری۔جنرل سیکرٹری سید ہاشم علی علوی۔جوائنٹ سیکرٹری محمد وقار طاہر۔سیکرٹری مالیات غلام حسنین۔سیکرٹری نشرواشاعت ساجد محمود صدیقی جبکہ رابطہ سیکرٹری محمد وقاص منتخب ہوئے۔پریس کلب کے پہلے مرحلے میں صدر اور جنرل سیکرٹری کے لیے انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے لیے معروف ماہر تعلیم فاروق احمد اور معروف کاروباری شخصیت شیخ رفاقت علی پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی جس نے دونوں عہدوں کے لیے انتخاب کا عمل مکمل کیا.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر