اے پی این ایس اجلاس، سرمد علی صدر،قاضی اسد عابد سینئر نائب صدر منتخب

اے پی این ایس اجلاس، سرمد علی صدر،قاضی اسد عابد سینئر نائب صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( سٹاف رپورٹر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس 30مارچ کو سرمد علی کی صدارت میں اے پی این ایس ہاؤس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں میں 2017-18 ء کے لئے مجلس عاملہ کے ارکان کا انتخاب ہوا۔مجلس عاملہ نے سرمد علی (روزنامہ جنگ ) صدر، قاضی اسد عابد( روزنامہ عبرت) سینئر نائب صدر، مہتاب خان(روزنامہ اوصاف) نائب صدر، عمر مجیب شامی (روزنامہ پاکستان ) سیکرٹری جنرل ، ایس ایم منیر جیلانی (روزنامہ پیغام) جوائنٹ سیکرٹری اوروسیم احمد( روزنامہ عوام) کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا ۔جنرل کونسل میں ملک بھر سے آئے ہو ئے172 ارکان نے شرکت کی۔ سالانہ اجلاس میں گزشتہ سال کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور سالانہ حسابات کی رپورٹ منظور کی گئی۔جنرل باڈی نے سجاد بخاری کوچیف الیکشن کمشنر، ناصر داد بلوچ اور عثمان عرب ساطی پر مشتمل الیکشن کمیشن منتخب کیا۔الیکشن کمیشن نے 2017-18کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے الیکشن کرائے،اور یہ ارکان بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ راولپنڈی/اسلام آبادروزنامہ نشستیں: روزنامہ اوصاف، اسلام آبا د اور روزنامہ صحافت، اسلام آبادبلوچستان روزنامہ نشستیں: روزنامہ عوام،کوئٹہ اور روزنامہ مشرق، کوئٹہ پنجاب ماسوائے لاہور/راولپنڈی/اسلام آباد روزنامہ نشستیں:روزنامہ آفتاب ملتان، روزنامہ بزنس رپورٹ فیصل آباد اور روزنامہ پیغام فیصل آباد۔لاہور روزنامہ نشستیں: روزنامہ دنیا، روزنامہ جنگ ، روزنامہ خبریں، روزنامہ نوائے وقت، روزنامہ پاکستان اور روزنامہ تجارت۔جرائد نشستیں: ماہنامہ کرن ڈائجسٹ، کراچی ، ماہنامہ نئے افق، کراچی، ماہنامہ نیا رخ، کراچی او ر ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ، کراچی۔نیو ز اینڈ نیوزکمنٹس جرائد (پنجاب/خیبر پختون خواء) نشست: ہفت روزہ عزم لاہورنیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد(سندھ/بلوچستان) نشست: پندرہ روزہ عبرت، حیدرآباد۔جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی سال 2017-18 کے انتخابات کیلئے مندر جہ بالا ارکان کو خفیہ رائے دہی کے تحت منتخب کیا گیا۔کراچی روزنامہ نشستیں: روزنامہ آغاز ، روزنامہ بزنس ریکارڈر ، روزنامہ ڈان، روزنامہ دیانت، روزنامہ دن اور روزنامہ قومی اخبار،خیبر پختون خواہ روزنامہ نشستیں: روزنامہ مشرق او ر روزنامہ وحدت ،سندھ ماسوائے کراچی روزنامہ نشستیں: روزنامہ کلیم، سکھر اور روزنامہ کاوش، حیدرآباد۔جنرل نشستیں میٹروپولیٹن روزنامے : روزنامہ سٹی 42 لاہو ر اور روزنامہ پاکستان آبزروراسلام آباد،جنرل نشستیں (ریجنل روزنامے) : روزنامہ تجارتی رہبر فیصل آباد اور روزنامہ سیادت بہا ول پور۔نیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد(جنرل) نشست : ماہنامہ کرکٹر،کراچی مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر عثمان عرب ساطی (روزنامہ وطن گجراتی) کو انکی اخباری صنعت میں بہترین خدمات انجام دینے پر بطور مستقل اعزازی ممبر منتخب کیا اورماہنامہ دستک،کراچی کو خواتین ناشرین کی نشست پر نامزد کیا۔
اے پی این ایس