متحدہ سوشل فورم کے رہنما معصوم تھری پیپلز پارٹی میں شامل

متحدہ سوشل فورم کے رہنما معصوم تھری پیپلز پارٹی میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے متحدہ سوشل فورم کے رہنما معصوم تھری نے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی سے میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر کھٹومل جیون، میڈیا سیل بلاول ہاس کے انچارج سریندر ولاسائی، سابق رکن سندھ اسمبلی بہیرومل بالانی، سابق معاون خصوصی وزیراعلی سندھ نادر حسین خواجہ اور تھرپارکر کے ڈسٹرکٹ گیم وارڈن تلک چند ولاسائی بھی موجود تھے۔ معصوم تھری نے کہا کہ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت سے متاثر ہوکر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے ملک کی ایک ایسی بڑی جمہوری پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جو ملک کے پسماندہ طبقات کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر