ڈاکٹرعافیہ کی رہائی ہم پر فرض اور قرض ہے‘ انتخاب سوری

ڈاکٹرعافیہ کی رہائی ہم پر فرض اور قرض ہے‘ انتخاب سوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہاہے کہ عافیہ کو کراچی سے اغواکر کے ان پر جھوٹے مقدمات قا ئم کئے گئے۔ امریکی جیل میں عافیہ کی قید کے 14سال حکمرانوں کے منہ پر تماچہ ہے۔پا کستان بھرمیں 31مارچ،یوم سیاہ جذبہ یکجہتی سے منایا جارہاہے، عافیہ کی رہائی ہم پر فرض بھی اور قرض بھی ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچا کررہیں گے۔آج کا یوم سیاہ دراصل حکومت کے اعمالِ سیاہ ہے۔عافیہ کی رہائی کے معاملے میں حکومت سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔ وفاقی حکومت کی غفلت کی وجہ سے امریکی انتظامیہ کو خط ارسال کر نے کا سنہری مو قع گنوادیا ۔عا فیہ صدیقی کو امریکی قید سے آزاد کرانے کے لئے ہر ممکن کو شش کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انتخاب سوری کا حکومت سے اپیل کر تے ہوئے کہنا تھا کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اوران کی رہائی کو ممکن بنائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر