کیمبرج امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر اعزازات

کیمبرج امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر اعزازات

کراچی( پ ر) پاکستان کے سب سے بڑے اسکول نیٹ ورک دی سٹی اسکول (TCS) نے عالمی کیمبرج امتحانات میں اپنے 557 طلباء کو ان کی شاندار کارکردگی پر اعزازات سے نوازا۔ مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقدہ ایک پُر وقار تقریب میں سٹی اسکول نے نمایاں کارکردگی اور امتیازی کامیابی حاصل کرنے والوں میں اعزازات تقسیم کرنے کے لیے ایوارڈ جیتنے والے طلباء، ان کے والدین اور علمی زندگی سے وابستہ نامور شخصیات کو مدعوکیا۔ سٹی اسکول نے وقت کے ساتھ ایک مرتبہ پھر مقامی اور عالمی دونوں سطح پر اپنے طلباء کی کامیابیوں کے ذریعے اپنے اعلیٰ تعلیمی معیارکا ثبوت دیا۔ مائیکل او سلیوان چیف ایگزیکٹو آفیسرعالمی کیمبرج امتحانات ، جو پاکستان میں کیمبرجO لیول اور کیمبرج انٹرنیشنل A لیول کے امتحانات فراہم کرتا ہے، نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر کے اس تقریب کو رونق بخشی اور خصوصی خطاب کیا۔ ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے او سلیوان نے کہا کہ میں اس مبارک تقریب کا حصہ ہونے پر تہِہ دل سے مشکور ہوں۔ میں ان تمام طالبِ علموں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے کیمبرج امتحانات میں کامیابی حاصل کی اور ان کے والدین اور اساتذہ کی کوششوں کوسراہتا ہوں جنہوں نے اپنے بچوں کے اس سفر میں ان کی مدد کی۔ سٹی اسکول کا عملہ معیاری تعلیم مہیا کرنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور کیمبرج میں ہم ان کے ساتھ کام کرتے ہیں اور ان کی کوششوں کی حمایت کرنے پر مسرور ہیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر محترمہ امینہ سید نے او سولیوان اورکراچی اسکول اینڈ بزنس لیڈرشپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر منیر کمال کے ساتھ مل کر سٹی اسکول کے کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ سٹی اسکول کے ڈائریکٹر اسٹڈیز فلپ ہالورتھ اور سٹی اسکول کی ڈپٹی ڈائریکٹر انسپیکشن اور QA محترمہ سارہ گردیزی نے بھی انعامات کی تقسیم میں شرکت کی جبکہ محترمہ مینیجر اکیڈمکس زیبہ شعیب نے سب شرکاء اور ان کے گھر والوں کا شکریہ ادا کر کے تقریب کا اختتام کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر