زونگ نے بیکن ہاؤس سکول کو ایڈوانس کینکٹیویٹی سے لیس کر دیا

زونگ نے بیکن ہاؤس سکول کو ایڈوانس کینکٹیویٹی سے لیس کر دیا

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان کے سب سے بڑے 4G نیٹ ورک زونگ نے حال ہی میں ملک کے نمایاں تعلیمی ادارے بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت بیکن ہاؤس سکولوں کو زونگ کے جدید ترین انٹر پرائز سلوشنز سے لیس کیا جائے گا۔معاہدے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں دونوں اطراف کے سینئیر عہدیداران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ بیکن ہاؤس سکول سسٹم دنیا کے صفِ اول کے نجی سکول نیٹ ورکس میں سے ایک ہے جو پاکستان میں بہترین تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔والدین اور ادارے کے مابین بہترین تعلقات استوار کرنے کیلئے بیکن ہاؤس نے کنیکٹیویٹی طرز کا " پیرنٹ ریلیشن شپ پروگرام" متعارف کروایا ہے جس کیلئے زونگ4G بطور آفیشل کنیکٹیویٹی پرووائیڈر تکنیکی سروسز فراہم کر رہا ہے۔اس پروگرام کا مقصد والدین اور ادارے کے ریلیشن شپ افسران کے مابین براہ راست رابطہ کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ والدین کی آراء اورتجاویز براہ راست سکول انتظامیہ تک پہنچ سکیں۔ زونگ 4G کا اس اہم پروگرام کے حوالے سے بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے ساتھ یہ معاہدہ زونگ کی جدید سوچ کا مظہر ہے جس کے تحت تواتر سے نت نئی سروسز و سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زونگ ملک بھر میں28 لاکھ سے زائد صارفین کو 4G کی بہترین سروسز فراہم کر رہا ہے جبکہ زونگ کی 4G سروسز 300 سے زائد شہروں میں دستیاب ہیں۔زونگ پر عزم ہے کہ 2017 میں 200 ملین ڈالر سے زائد کی خطیر رقم سے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر