ایکسائز پولیس کی کارروائی 90 کلو گرام چرس برآمد

ایکسائز پولیس کی کارروائی 90 کلو گرام چرس برآمد

کراچی(کرائم رپورٹر)ایکسائز پولیس لاڑکانہ نے ایکسائز انسپکٹر عامر خان کلہورڑ کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ موڑ کشمور سرحدی چوکی پر ٹرک نمبر زیڈ 3355 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 90 کلو گرام چرس برآمد کرلی اور دو ملزمان ملک راشد اور قیصر خان کوگرفتار کرکے مذکورہ ٹرک کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دریں اثناء صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے افسران کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے اور خاص کر سرحدی چوکیوں پر نگرانی میں اضافے کی ہدا یت کی ہے تاکہ منشیات کو صوبہ سندھ میں لانے کی ہر ممکن روک تھام کی جا سکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر