کرپشن کرنے والوں کوسونے کے تاج پہنائے جارہے ہیں،نہال ہاشمی

کرپشن کرنے والوں کوسونے کے تاج پہنائے جارہے ہیں،نہال ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ جو لوگ کرپشن کرتے ہیں انہیں سونے کا تاج پہنایا جاتا ہے ،عمران خان نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کی ضمانتوں کو ڈیل کا نتیجہ قرار دے کر عدالتوں کی توہین کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ ،عمران خان نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کی ضمانتوں کو ڈیل کا نتیجہ قرار دے کر عدالتوں کی توہین کی ہے،عدالت پر لگائے الزامات پرانکے خلاف ایکشن لے کر ایک جوڈیشل کمیشن کے ذریعے انکے خلاف تحقیقات کرائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری اور فراریوں سے اب ملک کو پاک کرنا ہوگا،یہاں جو لوگ کرپشن کرتے ہیں انہیں سونے کا تاج پہنایا جاتا ہے۔سندھ حکومت کی کارکردگی کا یہ حال ہے کہ بچے امتحانات دئے رہے ہیں لیکن امتحانی مراکز میں بجلی تک نہیں جسکی وجہ سے بچوں کو شدید گرمی میں پرچے دینے پڑ رہے ہیں