90دن پورے ہو گئے ،اب میئر تجاوزات خاتمے ،صفائی کیلئے گلیوں میں نکل آئیں

90دن پورے ہو گئے ،اب میئر تجاوزات خاتمے ،صفائی کیلئے گلیوں میں نکل آئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر،خبر نگار) میونسپل کارپوریشن ملتان کا اجلاس مسلم لیگی چیئرمینوں میں آپس میں چھڑپ اور خوشامدی کہنے پر مچھلی(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
منڈی بن گیا ،چیئرمینوں نے واسا ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور سٹریٹ لائٹ کی شکایات کے انبار لگا دیئے افسران سے جواب لینے کا مطالبہ، مسلم لیگ ن او راپوزیشن کے چیئرمینوں کے شوروغل میں افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے، واسا اور سالڈ ویسٹ کے مسائل ، گاڑیوں کی مرمت کرانے کیلئے کمیٹی بنانے اور 5ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری لی گئی جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قائمقام ایم ڈی کو بتدیل کرنے کی قرار داد بھی پیش کی گئی۔ اجلاس میں نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے کمیٹی بنائی گئی جس میں اعجاز فخر، قیصر گجر، لطیف میتلا، جلیل خان بابرشامل کیا گیا ہے۔ واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مسائل حل کرنے کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی میں اسلم ڈوگر، ضرار خان، راو مظہر السلام ، ظہور بھٹہ کو شامل کیا گیا ، گاڑیاں مرمت کیرنے کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی میں ملک اعجاز رجوانہ، سلیم اللہ خان، اظہر چاون اور اسلم ہمایوں شامل کئے گئے۔ اجلاس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے آنیوالے 5ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری بھی لی گئی۔ میونسپل کارپوریشن کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا اجلاس کا آغاز ہوتے ہی چیئرمین اعجاز فخر نے نشاندہی کی کہ غیر متعلقہ افراد کو باہر نکالا جائے۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا افسران جواب نہیں دیتے آپ بھی جواب نہیں دیتے کس سے جواب لیں۔ راو مظہر السلام نے کہا ہے کہ سابقہ اجلا س کی کاروائی کی منظوری کیلئے تمام تفصیلات لکھنا ہوتی ہیں ایجنڈے میں لکھی جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مختلف کمیٹیوں میں پڑھے لکھے چیئرمین کو شامل کرنا چاہیے اور این ٹی ایس کا امتحان لینا چاہے۔ اعجاز فخر کے بولنے پر انہوں نے کہا ہے کہ آپ جیسے خوشامدی لوگ کام نہیں ہونے دیتے جس پر چیئرمینوں میں جھگڑا شروع ہو گیا۔پی ٹی سی ایل شہر بھر میں کھدائی کر رہی ہے فیس 25کروڑ بنتی ہے وصول کی جائے افسران درمیانی راستہ تلاش کر رہے ہیں اپوزیشن لیڈر عدنان ڈوگر نے کہا ہے کہ یونین کونسلوں میں عملہ صفائی نہیں ہے انہوں نے کنونئیر سعید احمد انصاری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ آپ سے قابو نہیں آتے تو ہمیں بتائیں ہم انکا گھیراو کریں گے۔ ہارے ہوئے چیئرمین سینٹری ورکرز کی حاضری لگوا رہے ہیں۔ ہمیں مستقل جواب چاہیے۔ حامد آرائیں نے کہا ہے کہ تمام ایجنڈ امنظورہے آگے کاروائی شرو ع کی جائے۔ شیخ طاہر نے کہا ہے کہ اجلاس کی کاروائی ریکارڈ کی جائے۔ لطیف میتلا نے کہا ہے ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو پیش کیا جائے مجھے ان سے بات کرنی ہے وہ کمپنی پر بدنما داغ ہیں احسن خان سینٹری ورکر ہے ٹھیکہ داری کر رہا ہے جبکہ رانا نثار الیکٹریکل انجینئر ہیں وہ مکینیکل کا کام کر رہے ہیں کرپشن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی جائے۔ قربان فاطمہ نے کہا ہے کہ رشید آباد سکول میں میونسپل کارپوریشن کا پیسہ ضائع ہو رہا ہے اس کو روکا جائے۔ رانا سجاد نے کہا ہے کہ سابقہ اجلا س میں ڈی پی سی میں غیر قانونی ڈی پی سی کی نشاندہی کی تھی لیکن کاروائی نہیں ہوئی ہے کاروائی کی جائے ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہٹایا جائے۔ ضرار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90دن پورے ہوگئے ہیں میئر دفتر سے نکل کر گلیوں میں آئیں اپوزیشن تعاون کرے گی۔ 40سال سے تجاوزات دیکھ رہے ہیں لیکن اہلکاروں کا روئیہ غٰیر مناسب ہوتا ہے۔ جلیل خان بابر نے کہا ہے کہ چناب کلب کے پاس 12کنال زمین ہے اس پر میونسپل کارپوریشن کمپلیکس بنایا جائے۔ ظہور بھٹہ نے کہا ہے کہ چناب کلب قدیمی جگہ ہے اس کی حیثیت بحال کی جائے اور میونسپل کارپوریشن کمپلیکس بنایا جائے۔ سعدیہ بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں ہمیں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا تو ہمیں کیو ں بلایا جاتا ہے تخت لاہور سے جو فنڈز بچ کر آتا ہے وہ کہاں جاتا ہے۔ اسلم ہمایوں نے کہا ہے کہ اجلاس کا ماحول ٹھیک نہیں ہے جمہوریت کا حسن یہ ہے کہ اپنی باری کا انتظار کیا جائے۔ جنرل بس اسٹینڈ سے فیسوں کی وصولی میں اضافہ کیلئے 2006کا نوٹیفکیشن لاگو کیا جائے۔ ایم ڈی اے چوک کمہاراں والا سمیت دیگر چوکوں کی خوبصورتی کیلئے کام کرے۔ رانا نعیم نے کہا ہے کہ یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ کاونٹر بنایا جائے اور متعلقہ یونین کونسل ہی تصدیق کی مجاز ہو۔ نقشہ جات کی منظوری دوبارہ ڈی سی آفس کو دے دی گئی ہے جس سے شہری بلیک میل ہو رہے ہیں چوک شہیداں تا ریلوے روڈ کی توسیع کرائی جائے۔ ملک ناصر بھٹہ نے کہا ہے کہ چوک شاہ عباس پر خوبصورتی کیلئے بورڈ تھے پی ایچ اے نے اتار لئے لگوائے جائیں۔ اسلم ڈوگر ، نسیم جمیل، خواجہ سلیمان ، ملک ناصر بھٹہ سمیت، ملک عبدالرحیم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں نرگس مجید، روبینہ شاہین، عاصمہ اسحاق، فہمیدہ چوہان، قربان فاطمہ، سبین گل خان، نادیہ کامران، مہناز اسلم سمیت دیگر چیئرمینوں نے شرکت کی۔
میونسپل کارپوریشن اجلاس