ملتان ٹریفک پولیس کا ایک اور انوکھا کارنامہ ‘ شہری کے ڈرائیونگ لائسنس پر کسی اور کی تصویر لگادی

ملتان ٹریفک پولیس کا ایک اور انوکھا کارنامہ ‘ شہری کے ڈرائیونگ لائسنس پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار ) ملتان ٹریفک پولیس کا ایک اور انوکھا کارنامہ سامنے آگیا۔ شہری کے ڈرائیونگ لائسنس پر کسی اور کی تصویر لگادی گئی۔ واضح رہے ملتان کے رہائشی محمد جمیل کے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
کچھ عرصہ قبل ملتان ٹریفک پولیس آفس میں لائسنس بنوانے کیلئے کاغذات جمع کرائے تھے اور لائسنس جب بن کر آیا تو نام اس کا تھا جبکہ تصویر کسی اور شخص کی تھی، محمد جمیل اب ٹریفک پولیس آفس کے چکر لگا کر تنگ آچکا ہے اور ٹریفک عملہ ٹال مٹول سے کام کرتے رہے، تاریخ دیئے جا رہے ہیں۔ شہری نے آرپی او ملتان سے اس غفلت کا نوٹس لے کر دادرسی کا مطالبہ کیا ہے۔