یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام کے تحت داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا

یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام کے تحت داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا

خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، راجن پور(نمائندہ گان) یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام کے تحت داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا مختلف شہروں میں تقریبات انتظامی افسران اور ارکان اسمبلی سے بچوں میں یونیفارم کتابیں اور بیگ تقسیم کیے خانیوال سے بیورو نیوز نمائندہ پاکستان کے مطابقوزیر اعلیٰ(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح خانیوال ضلع میں بھی بچوں کی سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مہم کے دوران ضلع بھر میں 4 لاکھ 39 ہزار 532 بچوں کو سکولوں میں داخل کروانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال ، ایم پی اے چوہدری فضل الرحمٰن ، چیرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہااور سی ای او تعلیم اشفاق گجر نے ڈی سی آفس میں بچوں میں کتابیں اور یونیفارم تقسیم کرکے ضلع خانیوال میں داخلہ مہم کا افتتاح کیا .ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب روڈ میپ برائے تعلیم پر 100 فیصد عملدرآمد کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران اپنی تمام تر صلاحتیں وقف کر دیں سکولوں میں اساتذہ و نان ٹیچنگ سٹاف کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔اساتذہ کرام تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں ۔ داخلہ مہم کے 100 فیصد اہداف حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں ۔ انہوں نے یہ بات ضلعی جائزہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں سی ای او تعلیم اشفاق احمد گجر ، ڈی ای اوز ایلیمنٹری و سیکنڈری کستورہ جی شاد ، الطاف لُڑکا، ڈی ایم او ملک محمد یوسف ، ڈپٹی ڈی ای اوز ، اے ای اوز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئند ہ خصوصی کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع وہاڑی میں پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب پروگرام کے تحت اس سال 3لاکھ 88ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا جائے گا اور تعلیم سب کے لیے کے نعرے کو عملی جامہ پہنانا ہم سب کی مذہبی ذمہ داری بھی ہے فرض ہے یہ بات انہوں نے یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام کے تحت داخلہ مہم کے سلسلہ میں اپنے کمیٹی روم میں چیئرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی اور ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ کے ہمراہ بچوں کے داخلہ فارم پر کر کے انہیں یونیفارم، کتابیں اور سکول بیگ تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن شوکت علی طاہر،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خضر حیات بھٹی ، ایس این اے شیخ خرم سلیم، ڈی ای او سکنڈری ایجوکیشن محمد جاوید باجوہ، ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن محمد معروف، ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری اسرارالحق لنگاہ ، ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری عاصم حسین، خواتین ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کے علاوہ بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی ، چیئرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی، ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ ،سی ای او ایجوکیشن شوکت علی طاہر نے اپنے ہاتھوں سے نرسری کلاس کے بچوں کے داخلہ فارم پر کر کے انہیں یونیفارم ، کتابیں اور سکول بیگ مفت تقسیم کئے ۔بہاولپورسے بیورورپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم کی ترقی پہلی ترجیح ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن کے مطابق صوبہ کا ہر نونہال تعلیم حاصل کرے گا کیونکہ تعلیم ہی ترقی کا زینہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول انرولمنٹ مہم کا ضلع بہاول پور میں افتتاح کرتے ہوئے کیا۔سکول انرولمنٹ مہم کی مرکزی تقریب لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں تمام اضلاع کے پارلیمنٹرین اور انتظامی افسران بیک وقت ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔کمشنرآفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی علی حسن گیلانی، صبیحہ نذیر، قاضی عدنان فرید، فوزیہ ایوب قریشی، حسینہ ناز، مےئر بہاول پور سٹی عقیل نجم ہاشمی، چےئرمین ضلع کونسل شیخ دلشاد احمد قریشی، ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل سمیت محکمہ تعلیم کے افسران ، اساتذہ و سکولوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔راجن پورسے ڈسٹرکٹ رپورٹرکے مطابق یکم اپریل سے ضلع راجن پور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی داخلہ مہم 2017ء کو کامیاب کرنے کے لئے محکمہ تعلیم کے افسران محنت کر کے سو فیصد ٹارگٹ کو مکمل کریں ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وڈیو لنک کے بعد محکمہ تعلیم کے افسران سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ۔پانچ سال سے پندرہ سال تک کے بچوں کو سکول میں داخل ہونا چاہئے۔اس موقع پر مقامی ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک اور ایم پی اے کے نمائندہ جمیل خان بزدار کے علاوہ سی ای او تعلیم ثناء اللہ خان ،ڈی اوز تعلیم ،ڈپٹی اور اے ای اوز تعلیم نے شرکت کی۔

داخلہ مہم

مزید : ملتان صفحہ آخر