میونسپل کارپوریشن کا اجلاس

میونسپل کارپوریشن کا اجلاس

جھلکیاں( محمد سعید مکول سے)

*میونسپل کارپوریشن کا اجلاس 28منٹ کی تاخیرسے 11بجکر 28منٹ پر شروع ہو ا۔

*اجلاس کا وقت شروع ہونے پر میئر نوید الحق آرائیں، ڈپٹی میئر سعید(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

انصاری اور منور احسان چیئرمینوں کا انتظار کر تے رہے

*اجلاس میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت چوہدری لیاقت علی آرائیں اور نعت شریف اظہر چاون نے پیش کی۔

*راو مظہر السلام نے درمیان میں بولنے پر اعجاز فخر کو خوشامدی کہہ دیا ،

*مسلم لیگی چیئرمین آپس میں الجھ پڑے جس سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔

*اجلاس میں خاتون ممبر حنا شاہد ایجنڈا کی تفصیلات سننے کے بجائے سیلفیاں لیتی رہی۔

*خاتو ن ممبر سعدیہ بھٹہ نے بولنے سے منع کرنے پر کہا ہے کہ بیبیاں فارغ نہیں ہوتیں ، بیبیاں اگر آپ کو ووٹ نہ دیں تو آپ اس سیٹ پر نہ بیٹھ سکیں۔

*میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں ساونڈ سسٹم درست نہ ہونے پر شور مچتا رہا ، چیئرمینوں نے کانوں پر ہاتھ رکھ لئے۔

*چیئرمین راو مظہر السلام مائیک کے حصول کیلئے اسٹیج پر چڑھ گئے اور اسٹیج سے مائیک اتارنے کی دھمکی دی۔

*کنونئیر سعید احمد انصاری چیئرمینوں کے جواب دینے کے بجائے صرف یہ کہتے رہے آپ لکھ کر دے دیں۔

*چیئرمین جلیل خان بابر میئر کے گلے میں ہاتھ ڈالے بیٹھے رہے۔

*جلیل خان بابر نے کہا کہ چیئرمینوں کو ٹریننگ کی ضرورت ہے۔

*چوہدری غلام سرور کی ہائیکورٹ روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرنے کی نشاندہی پر ہال میں موجود ٹیکنوکریٹ وکیل نے شور مچا دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر